ارمیلا کا اپنے مسلمان شوہر پر تنقید کرنے والے انتہاپسندوں کو کرارا جواب
شیئر کریں
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سیاستدان ارمیلا ماٹونڈکر نے اپنے مسلمان شوہر محسن اختر پر ہونے والی مسلسل تنقید پر سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے شوہر کشمیری مسلم ہیں، ہم دونوں اپنے مذہب پر مکمل آزادی سے عمل کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ نام نہاد مذہب کے ٹھیکیدار لوگ ہم پر تنقید کرتے ہیں۔46سالہ ارمیلا ماٹونڈکر نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ان کے شوہر محسن اختر اور ان کے اہل خانہ کو مسلسل سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہر چیز کی حد ہوتی ہے ، بدقسمتی کی بات ہے کہ میرے شوہر اور ان کے گھر والوں پر تنقید کا نا ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے یہاں تک کہ انتہا پسندوں نے میرے وکی پیڈیا پیج کو بھی اپنی مرضی سے تبدیل کردیا ہے ۔ارمیلا نے بتایا کہ کچھ لوگوں نے ان کے وکی پیڈیا پیج پر ان کی والدہ کا نام رخسانہ احمد اور والد کا نام شیوندر سنگھ لکھ دیا ہے حالانکہ وہ ان دونوں کو نہیں جانتی۔ ان کے والد کا نام شری کانتھ ماٹونڈکر اور والدہ کا نام سنیتا ماٹونڈکر ہے ۔