میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی سے ''را''کاخطرناک گروہ پکڑاگیا،وزیرداخلہ

کراچی سے ''را''کاخطرناک گروہ پکڑاگیا،وزیرداخلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۹ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایک بہت بڑے خطرناک گروہ کو پکڑا گیا ہے جو ملک کو غیر مستحکم کرنا اور بڑے شہروں میں دہشت گردی کرنا چاہتا تھے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ اس بارے میں فی الوقت تفصیلات نہیں بتائی جاسکتی لیکن وہ بڑے شہروں میں اپنی طاقت دکھانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ سازشی گروہ کا تعلق لاہور دھماکے سے نہیں اور ساتھ ہی اس بات کی تصدیق کی کہ اس میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث تھی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کہ لاہور دھماکے میں ملوث اور سہولت کاری فراہم کرنے والے ایک ملزم کے سوا تمام افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 20 سال سے افغانستان میں امریکی جنگ جاری ہے ایسے میں پاکستانی ایجنسیاں بھی بہت متحرک رہی ہیں، سالہا سال سے تربیت یافتہ ہیں اور خاصہ تجربہ رکھتی ہیں۔آزاد کشمیر کے انتخابات کے بارے میں انہوںنے کہاکہ وہاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت بنے گی نہ تو وہاں پیپلز پارٹی کامیاب ہوسکتی ہے اور مسلم لیگ (ن) تو اس سے بھی کہیں پیچھے رہے گی۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان 2 جولائی کے بعد راولا کوٹ ،میرپور اور مظفرآباد کے دورے پر جائیں گے اس دوران پی ٹی آئی کے انتخابی جلسوں سے اندازہ ہوجائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں اور آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کی سیاست ختم ہوجائے گی۔بلاول بھٹو کی جانب سے وزیراعظم کو سیکیورٹی رسک قرار دینے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یہ بہت بڑا سانحہ ہے کہ سیاست دانوں کو اپنے لفظوں کی ذمہ داری کا احساس نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جو بھی وزیراعظم رہا، اس کو سیکورٹی رسک قرار دیا گیا، عمران خان نے جتنا کشمیر کا مقدمہ لڑا، کسی اور رہنما نے نہیں لڑا اور وہ مزید دنیا میں کشمیر کے تنازع کو اجاگر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گمراہ کرنے کا کھیل بہت زیادہ ہوگیا ہے، سیاستدان زمینی حقائق پر بات کرنے کی جرات نہیں کرتے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں