میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پرویز مشرف کی سزائے موت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

پرویز مشرف کی سزائے موت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۹ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

سنگین غداری کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی سزائے موت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ جمعرات کو درخواست کراچی رجسٹری میں دائر کی گئی ہے۔ درخواست محمد اختر نقوی نے جمع کرائی۔درخواست میں کہاگیاکہ پرویز مشرف پر سنگیں غداری ایکٹ لاگو نہیں ہوتا۔ درخواست میں کہاگیاکہ آرٹیکل 6 کو 18 وین آئینی ترمیم میں تبدیل کیا گیا، پرویز مشرف نے 2007 میں ایمرجنسی لگائی تھی۔ درخواست میں کہاگیاکہ اٹھارویں ترمیم 2010 میں کی گئی تھی، پرویز مشرف نے اپنے دور میں کوئی آئین شکنی نہیں کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ جس شخص پر آئین شکنی کا اطلاق نہیں ہوتا اسے سزائے موت نہیں دی جا سکتی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں