میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا نے بیت المقدس سے متعلق قرارداد ویٹو کردی

امریکا نے بیت المقدس سے متعلق قرارداد ویٹو کردی

منتظم
منگل, ۱۹ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے سے متعلق اپنا فیصلہ واپس لینے کی درخواست ویٹو کردی۔نیویارک میں ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس میں سلامتی کونسل کے 14 رکن ممالک نے امریکا سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے اور اپنا سفارتخانہ وہاں منتقل کرنے کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، تاہم امریکا نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا فیصلہ واپس لینے سے انکار کردیا۔سلامتی کونسل میں امریکا کے اہم اتحادی ممالک برطانیہ، فرانس، جاپان، اٹلی اور یوکرین نے بھی اس قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالے، جس میں کہا گیا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق کسی بھی فیصلے کی قانونی حیثیت نہیں ہو گی۔مصر کی جانب سے سلامتی کونسل میں جمع کرائی گئی قرارداد میں امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے فیصلے کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ اس مسئلے کو فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلے نے اسرائیلی دارالحکومت کی منتقلی کا فیصلہ واپس لینے سے انکار کرتے ہوئے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کو ویٹو کر دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں