میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہر سیریز اہم ہے اگلے ٹی 20 ورلڈ کپ کا ابھی سے نہیں سوچ رہے، بابراعظم

ہر سیریز اہم ہے اگلے ٹی 20 ورلڈ کپ کا ابھی سے نہیں سوچ رہے، بابراعظم

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستانی ٹیم کے کتپان بابر اعظم نے واضح کیا ہے کہ ا?سٹریلیا میں ہونے والے اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ابھی سے نہیں سوچ رہے۔ڈھاکا میں جمعے کو ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے متعلق ورچوئل پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ اگلے ورلڈ کپ کے لیے ذہن میں کچھ پلانز ضرور ہیں جنہیں سلیکٹرز کے ساتھ بیٹھ کر شیئر کروں گا، لیکن ہم ابھی آسٹریلیا میں ہونے والے اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ابھی سے نہیں سوچ رہے، ہماری توجہ بنگلا دیش سمیت ا?ئندہ ہونے والی تمام سیریز پر یکساں ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ بنگلا دیش کی ٹیم اپنی سرزمین پر کبھی آسان حریف نہیں رہی، یو اے ای سے یہاں کی وکٹیں قدرے مختلف ہیں، وکٹ ہاتھ میں رکھ کر ایک اچھا ٹوٹل بنانے کی کوشش کریں گے۔ ہر میچ نیا چیلنج ہوتا ہے، سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا، کوشش ہوگی کہ انفرادی پرفارمنس کے ساتھ ٹیم کی مجموعی کارکردگی کا گراف بھی اوپر سے اوپر جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں