میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کا بھارتی دہشت گردی کے ثبوت سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو پیش کرنے کا اعلان

پاکستان کا بھارتی دہشت گردی کے ثبوت سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو پیش کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۹ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی دہشت گردی کے ثبوت کے جلد اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو پیش کیے جائیں گے ۔ایک انٹرویو میںڈ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ بھارت کی دہشتگردی کے ثبوت جلد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو جلد پیش کیے جائیں گے ۔منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔خیال رہے کہ چند روز قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت پیش کیے تھے ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کا نومبر میں پاکستان میں دہشت گردی کروانے کا منصوبہ ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں