میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الطاف جسکانی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

الطاف جسکانی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۹ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز) ٹنڈوالہیار میں مسلح افراد کی فائرنگ میں زخمی ایس ٹی پی کا وائس چیئرمین چل بسا، الطاف جسکانی کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا، اطلاع ملتے سندھ ترقی پسند پارٹی کا چئیرمین قادر مگسی، کارکنان اور پولیس کی بھاری نفری ہسپتال پہنچ گئی، تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہیار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا سندھ ترقی پسند پارٹی کا وائس چیئرمین زخمون کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، ایس ٹی پی کے وائس چیئرمین الطاف جسکانی کو شدید زخمی حالت میں لیاقت میڈیکل ہسپتال حیدرآباد لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، الطاف جسکانی پر حملے اور سول ہسپتال حیدرآباد میں منتقلی کی خبر سن سندھ ترقی پسند پارٹی کے چئیرمین ڈاکٹر قادر مگسی سمیت کارکنان کی بڑی تعداد پہنچ گئی جبکہ پولیس بھاری نفری بھی سول ہسپتال حیدرآباد پہنچی، مقتول الطاف جسکانی کی میت کو آج ٹنڈوالہیار میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائیگا، سول ہسپتال حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا وہ قتل کی مذمت کرتے ہین، قاتل چاہے بلوچستان چلے جائیں لیکن الطاف جسکانی کا خون ان کا پیچھا کرتا رہے گا، یہ خون ہضم نہیں ہونے دینگے، ڈاکٹر قادر مگسی نے سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ الطاف جسکانی پارٹی کا سرمایہ تھا۔سندھ ترقی پسند پارٹی نے وائس چیئر مین الطاف جسکانی کی ہلاکت پر تین دن سوگ کا اعلان کرتے ہوئے آج سندھ میں شٹربند ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔سندھ ترقی پسند پارٹی نے الطاف جسکانی کی ہلاکت پر 10 روز سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کل پوری سندھ میں شٹربند ہڑتال کا اعلان کردیا ہے. ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ الطاف جسکانی کو اغوا کرکے تشدد کیا گیا اور گولیان ماری گئین. کارکنان پرامن رہین. قاتلوں کو گرفتار کیا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں