میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سینیٹ اجلاس، حکومتی آئینی ترامیم منظور کرانے کا منصوبہ ناکام

سینیٹ اجلاس، حکومتی آئینی ترامیم منظور کرانے کا منصوبہ ناکام

ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

آج ہی سینیٹ اجلاس میں آئینی ترامیم منظور کروانے کا پلان ناکام ہو گیا، سینیٹ اجلاس آج تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا، وفاقی کابینہ سے بھی آئینی ترامیم کی منظوری حاصل نہ ہو سکی۔ تفصیلات کے مطابق حکمران اتحاد کی جانب سے آج ہی سینیٹ سے آئینی ترامیم منظور کروانے کا پلان ناکام ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ میں مطلوبہ نمبرز پورے نہ ہونے کی وجہ سے آئینی ترامیم کا مسودہ پیش نہیں کیا جا سکا۔ذرائع کے مطابق حکمران اتحاد تحریک انصاف کو آئینی ترامیم کی حمایت کیلئے راضی کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ اسی باعث ایوان بالا کا اجلاس ہفتہ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ جبکہ حکومتی پلان کے مطابق وفاقی کابینہ سے بھی آئینی ترامیم کے مسودہ کی منظوری حاصل نہ کی جا سکی۔وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئینی ترامیم کے مسودہ کی منظوری نہ دی گئی جس کے بعد اجلاس آج تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔جبکہ تحریک اںصاف اور جے یو آئی نے آئینی ترامیم کے مسودے پر اتفاق کرنے کے حکومتی دعوے مسترد کر دیے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں