میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ ترقیات حیدرآباد میں زاہد شر کا شرانگیز نیا سسٹم لاگو

ادارہ ترقیات حیدرآباد میں زاہد شر کا شرانگیز نیا سسٹم لاگو

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۹ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

حیدرآباد (رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ادارہ ترقیات حیدرآباد ، ڈائریکٹر جنرل زاہد شر نے پرانا سسٹم ختم کرکے اپنا نیاشر انگیز سسٹم لاگو کردیا، سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے بدنام زمانہ افسر عامر پٹھان ایچ ڈی اے میں تعینات، عامر پٹھان کو ڈپٹی ڈائریکٹر ماسٹر پلان پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ مقرر کردیا گیا، سسٹم کی سربراہی عامر پٹھان کے حوالے کردی گئی، ذرائع، تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات حیدرآباد کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر کچھ دن قبل تعینات زاہد شر نے ادارہ ترقیات سے پرانا سسٹم ختم کرکے نیا سسٹم لاگو کردیا ہے ، ذرائع کے مطابق ڈی جی زاہد شر کی خصوسی فرمائش پر سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی جامشورو کے بدنام زمانہ افسر عامر پٹھان کو ادارہ ترقیات میں تعینات کردیا گیا، گریڈ 17 کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر عامر پٹھان کو شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر ماسٹر پلان تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق ڈی جی کی جانب سے تشکیل کردہ نئے سسٹم کی سربراہی عامر پٹھان کو دی گئی ہے جس نے عہدہ سنبھالتے ہی وصولی شروع کر دی ہے ، واضح رہے کہ عامر پٹھان پر سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں سے بھتہ لینے ، بوگس چالان جاری کرنے ، بغیر چالان کے این او سیز جاری کرنے کے سنگین الزامات ہیں، عامر پٹھان پر سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا ریکارڈ چوری کرنے کے الزام میں کیس بھی داخل ہو چکا ہے جس میں وہ جیل بھی جا چکا ہے جبکہ ایم نائن موٹروے پر رومی سٹی ،دی لاسٹ ایگزٹ سمیت تین اسکیموں کو غیرقانونی این او سیز جاری کرنے پر عامر پٹھان پر اینٹی کرپشن میں تحقیقات جاری ہیں، اس سلسلے میں روزنامہ جرأت کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل زاھد شر سے متعدد مرتبہ رابطہ کرکے موقف جاننے کی کوشش کی گئی مگر وہ رابطے میں نہیں آسکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں