میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم نہ بھیجنے پر پی سی بی کا اے سی سی کو خط

ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم نہ بھیجنے پر پی سی بی کا اے سی سی کو خط

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۹ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کی جانب سے ایشیا کپ 2023 کے لیے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے معاملے پر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو خط لکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اے سی سی کو لکھے گئے خط میں بھارت کی جانب سے ایشیا کپ 2023 کے لیے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے خط میں بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شا کے بیان کی مذمت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے اے سی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شا (جو اے سی سی کے صدر بھی ہیں)نے گزشتہ روز اپنے بیان میں خود ساختہ فیصلہ سناتے ہوئے ایشیا کپ نیو ٹرل وینیو پر کھیلنے کا بیان دیا تھا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کے بیان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں ایشین کرکٹ کونسل سے علیحدگی اور آئندہ برس بھارت میں ہونے والے ایک روزہ ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار سمیت مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں