میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ پبلک سروس کمیشن کو انٹرویو کمیٹی کیلئے جونیئر افسران کے نام بھیجنے کا انکشاف

سندھ پبلک سروس کمیشن کو انٹرویو کمیٹی کیلئے جونیئر افسران کے نام بھیجنے کا انکشاف

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۹ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ زراعت سندھ ، ڈائریکٹر جنرل ریسرچ کا سندھ پبلک سروس کمیشن کو انٹرویو کمیٹی کیلئے جونیئر افسران کے نام بھیجنے کا انکشاف،سندھ پبلک سروس کمیشن گریڈ 17 کے اسسٹنٹ ریسرچ افسر کیلئے زبانی امتحان لی رہی ہے، انٹرویو ٹیم میں ریسرچ سے ایک سینئر افسر بھی موجود ہوتا ہے، نور محمد بلوچ نے جونیئر افسران لیاقت بھٹو، امداد سوہو و دیگر کے نام بھیج دیے، تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت کے ریسرچ ونگ کے ڈائریکٹر جنرل نے پبلک سروس کمیشن کی انٹرویو ٹیم میں جونیئر افسران کے نام بھیج دیے ہیں، سندھ پبلک سروس کمیشن گریڈ 17 کے عہدے اسسٹنٹ ریسرچ افسر کیلئے تحریری امتحان پاس کرنے والے امیدواروں سے زبانی امتحانی لینے جا رہی ہے، زبانی امتحان لینے والے تین افراد میں سے ایک ریسرچ کا سینئر افسر بٹھایا جاتا ہے جو کہ امیدواروں کی ٹیکنیکل اہلیت دیکھتا ہے، انٹرویو ٹیم میں ریسرچ کے ایک سینیئر افسر کی تقرری کیلئے ڈائریکٹر جنرل نام پبلک سروس کمیشن کو بھیجتا ہے، ذرائع کے مطابق سیکریٹری زراعت نے سینئر افسران کی لسٹ بھیجی تھی تاہم ڈائریکٹر جنرل ریسرچ نے جونیئر
افسران کی لسٹ پبلک سروس کمیشن کو بھیج دی ہے، ذرائع کے مطابق ڈی جی ریسرچ نے گریڈ 20 کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مختیار چنا و دیگر گریڈ 19 کے سینئر افسران کو نظرانداز کرکے گریڈ 19 کے ڈائریکٹر سوائل سائنس امداد سوہو، گریڈ 19 کے سینئر افسران ڈاکٹر مظہر کیریو، ڈاکٹر شیرین، ڈاکٹر اے ڈی جروار کو نظرانداز کرکے گریڈ 19 کے موسٹ جونیئر افسر ڈائریکٹر ایگریکلچر ریسرچ سینٹر لیاقت بھٹو سمیت دیگر شعبوں سے بھی جونیئر افسران کے نام بھیجے گئے ہیں، ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے پبلک سروس کمیشن کو جونیئر افسران کے نام تجویز کرنیپر زبانی امتحان کی شفافیت پر کئی سوال کھڑے ہوگئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں