میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آرمی چیف کاآئی ایس آئی ہیدکوارٹرکادورہ

آرمی چیف کاآئی ایس آئی ہیدکوارٹرکادورہ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں ملکی داخلی سیکیورٹی امور اور افغانستان کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے استقبال کیا۔اس موقع پر آرمی چیف کو داخلی سیکیورٹی امور اور افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی جب کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ادارے کی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ دیرپا اور مستحکم تعلقات کا خواہش مند ہے، افغانستان میں انسانی بحران کے بچا کیلئے عالمی برادری کردارادا کرے، آرمی چیف امریکی ناظم الامور سے گفتگو کررہے تھے جنھوں نے ان سے ملاقات کی ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے پاکستان میں امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ مستحکم روایتی باہمی رابطوں کا خواہاں ہے، پاکستان امریکا کے ساتھ دیرپا اور مستحکم تعلقات کا خواہش مند ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ نے زور دیا کہ افغانستان میں انسانی بحران کے بچا کیلئے عالمی برادری کردار ادا کرے، افغان عوام کی اقتصادی بہتری کیلئے ٹھوس کوششوں کی ضرورت ہے۔امریکی ناظم الامورنے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے پاکستان کی خطے میں امن واستحکام کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہر سطح پر پاکستان سے سفارتی تعلقات کو مزید فروغ دے رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں