میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسحاق ڈار کی برطانیہ میں سیاسی پناہ کیلئے درخواست، خاندانی ذرائع کی تردید

اسحاق ڈار کی برطانیہ میں سیاسی پناہ کیلئے درخواست، خاندانی ذرائع کی تردید

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دیدی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے برطانیا میں سیاسی پناہ کی درخواست دیدی ہے ، انہوں نے پاکستانی پاسپورٹ کی منسوخی کے بعد برطانوی ہوم آفس میں اپنی شہری حیثیت کو واضح کیا اور میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی دکھائے ۔اسحاق ڈار نے سیاسی پناہ کے موقع پر برطانوی ہوم آفس کے ایک اہلکار کے ساتھ تصویر بھی بنوائی جو زیر گردش ہے ۔دوسری جانب اسحاق ڈار کے خاندانی ذرائع نے سابق وزیر خزانہ کی جانب سے سیاسی پناہ کے لیے درخواست دینے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار اپنے موجودہ ویزہ میں توسیع کے لیے ہوم آفس گئے جہاں انہوں نے پاسپورٹ کی منسوخی اور سٹیٹ لس ہونے کے بارے میں برطانوی حکام کو آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے ہوم آفس کو اپنے میڈیکل ریکارڈ بھی جمع کروائے اور ویزے میں توسیع کی درخواست کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں