میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی گرفتار

قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی گرفتار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۹ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس میں ضمانت کی درخواست خارج ہونے کے بعد فرار ہونے والے مفتی عبدالقوی کو جھنگ کے قریب سے گرفتار کرلیا ہے۔ قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتاری کے حکم پر مفتی عبدالقوی نے ملتان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا۔ مفتی عبدالقوی نے گرفتاری دینے کے بجائے وہاں سے راہ فرار اختیار کرلی تھی، تاہم پولیس نے انہیں جھنگ جاتے ہوئے راستے سے گرفتارکرلیا۔اس سے قبل ملتان میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امیرمحمد خان نے قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت کی اور ملزم مفتی عبدالقوی عدالت میں پیش ہوئے۔ فریقین کے وکلاء کے درمیان بحث ہوئی اور ملزم کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کیے۔عدالت نے ملزم مفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔اس دوران موقع ملنے پر مفتی عبدالقوی احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے۔ عدالت نے کہا کہ مفتی عبدالقوی کے خلاف دفعہ 302 اور 109 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کے مطابق مفتی قوی پر قندیل کے بھائیوں کو قتل کے لیے اکسانے کا الزام ہے۔واضح رہے کہ 16 جولائی 2016 کو ماڈل قندیل بلوچ کواس کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کردیا تھا، جبکہ ملزم نے پولیس اور میڈیا کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں