میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز لیگ نے بندوبست کیا ہے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ہو ،چیئرمین پیپلزپارٹی

نواز لیگ نے بندوبست کیا ہے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ہو ،چیئرمین پیپلزپارٹی

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق شکایت کسی اور سے نہیں صرف (ن) لیگ سے ہے، پہلے سے جاری ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے وفاق اور تمام صوبوں میں لیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہیے، شکایت کا آصف زرداری حل نکالیں گے، انہیں وقت دینا چاہیے،پیپلزپارٹی نواز شریف کو ویلکم کرے گی، ہم بھی اپنے کیسز کو فیس کرنے کے لیے تیار ہیں، امید ہے کہ وہ بھی کیسز کا سامنا کریں گے،الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے کا اختیار صرف الیکشن کمیشن کے پاس ہے،عوام کو غرض نہیں کہ قیدی نمبر فلاں فلاں ہے، عوام کو اس وقت ایک امید اور روڈ میپ کی ضرورت ہے، بھارت دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے، عالمی برادری کب تک بھارت کے اس قسم کے اقدامات کو نظر انداز کرتی رہے گی؟ ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافی امداد سومرو سے انکے والد کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر قمر زمان کائرہ،سید حسن مرتضی،چودھری منظور،چودھری اسلم گل،جمیل منج،امجد جٹ،اعجاز سمہ،فیصل میر،ذوالفقار علی بدر،عاطف رفیق چودھری سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سی ای سی کے اجلاس میں لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے تحفظات دور کرنے کا اختیار آصف زرداری صاحب کو دے دیا گیا ہے اس لیے اب یہ مناسب نہیں ہے کہ میں ہر روز اس بارے میں بات کروں، جہاں تک لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات ہے وہ سب ہی کو نظر آرہی ہے۔لیول پلیئنگ فیلڈ کی شکایت کِس سے ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کی شکایت مسلم لیگ (ن) سے ہے، کسی اور سے شکایت ہوتی تو اس کا نام لے کر ذکر کرتا۔بہتر ہوتا لیول پلیئنگ فیلڈ کے معاملے کو پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی جانب سے ایڈریس کیا جاتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں