میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈالر مافیا کی فہرستیں تیار، گھروں پر چھاپے مارنے کی تیاریاں

ڈالر مافیا کی فہرستیں تیار، گھروں پر چھاپے مارنے کی تیاریاں

جرات ڈیسک
منگل, ۱۹ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

حساس اداروں نے اب ڈالرکی ذخیرہ اندوزی کرنے والی مافیا کے گھروں پر ایف آئی اے کی مدد سے چھاپے مارنے کی تیاری کر لی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کا اگلا مرحلہ شروع کیا جا رہا ہے جس میں ذخیرہ کیے گئے ڈالروں کی برآمدگی کے لیے ایف آئی اے اور حساس ادارے اب گھروں پرچھاپے ماریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایکسچینج کمپنیز سے حاصل ڈیٹا کی مدد سے ملک بھر میں گھروں کی نشان دہی کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں کو کریک ڈاؤں کے بعد اداروں کے پاس مافیاز کے گھروں میں ڈالر ذخیرہ کرنے کی مستند اطلاعات ملی ہیں، حساس اداروں نے غیرمعمولی تعداد میں ڈالر لینے والوں کی فہرست بھی حاصل کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اور حساس ادارے گھروں پر ٹارگٹڈ چھاپہ مار کارروائی کریں گے جس کے بعد گھروں میں ڈالر چھپانے والوں کو گرفتاری اورجیل میں قید کی سزائیں ملیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں