میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ضامن گروپ کی الپین سٹی کے نام پرلوٹ مار لوگوں کے خون پسینے کی کمائی دائوپرلگادی

ضامن گروپ کی الپین سٹی کے نام پرلوٹ مار لوگوں کے خون پسینے کی کمائی دائوپرلگادی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سو ایکڑ کی این او سی پر 205 ایکڑ پر بکنگ، نوری آباد جیمخانہ کی فری ممبرشپ کے نام پر لوگوں کا چونا لگائے جانے کاسلسلہ جاری
ضامن گروپ کی طرف سے نوری آبادجیمخانہ کی فری ممبرشب کاجھانسہ دے کرکروڑوں روپے اینٹھے گئے ہیں ،جیمخانہ کاکوئی وجودہی نہیں
حیدرآباد (رپورٹ :علی نواز) ضامن گروپ نے الپین سٹی کے نام پر لوگوں کی خون پسینے کی کمائی داؤ پر لگادی، ایم نائن موٹروے پر الپین سٹی نامی ہائوسنگ اسکیم کا آغاز کیا گیا، ایک سو ایکڑ کی این او سی پر 205 ایکڑ پر بکنگ، نوری آباد جیمخانہ کے فری ممبرشپ کے نام پر لوگوں کا چونا، الاٹیز کو ابھی تک پلاٹس کی ڈیمالیشن بھی کر کے نہیں دی گئی، تفصیلات کے مطابق ضامن گروپ نے ایم نائن موٹروے پر الپین سٹی کے نام سے جاری ہائوسنگ پروجیکٹ پر لوگوں کی خون پسینے کی کمائی داؤ پر لگادی ہے، دو سال قبل ایم نائن موٹروے پر الپین سٹی کے نام سے ہائوسنگ پروجیکٹ کا آغاز کیا گیا جس کی مارکیٹنگ ضامن گروپ (ضامن بلڈرز اینڈ ڈوولپرز) کے حوالے کی گئی، الپین سٹی کی ایک سئو ایکڑ پر مشتمل سیل این او سی جاری کی گئی لیکن ضامن گروپ نے 205 ایکڑ زمین دکھا کر بکنگ شروع کر رکھی ہے، ملنی والی معلومات کے مطابق بقیہ 105 ایکڑ کا رکارڈ ہیں نہیں جبکہ سینٹکس کمپنی کے پروجیکٹ الپین سٹی کے الگ الگ میپز الاٹیز کو دکھا کر چونا لگانے کا سلسلہ جاری ہے، ضامن گروپ نے نوری آباد جیمخانہ کی فری ممبرشپ کا جھانسہ دیکر الاٹیز سے کروڑوں روپے وصول کر لئے ہیں جبکہ جیمخانہ کا وجود ہی نہیں ہے نہ اس کی جگ الاٹیز کو دکھائی گئی ہے، مذکورہ پروجیکٹ کو دو سال مکمل ہونے والے ہیں لیکن ابھی تک الاٹیز کو پلاٹس ڈمارکیشن کر کے نہیں دئے گئے جبکہ سائٹ پر ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہے، اسے حوالے سے روزنامہ جرات کی جانب سے ضامن گروپ کے سربراہ کاشف شاہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان کا نمبر بند ملا.۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں