میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوٹری شہرکی تباہی،سیلاب متاثرین کی مددسے گریز

کوٹری شہرکی تباہی،سیلاب متاثرین کی مددسے گریز

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ملک سکندرکیخلاف ہزاروں لوگ سڑکوں پرنکل آئے
جامشورسے پیپلزپارٹی کی طاقتورشخصیت اوررکن صوبائی اسمبلی کے خلاف نکالی جانے والی ریلی کی قیادت ڈاکٹرسکندرشورونے کی
شہرکاانفراسرکچرتباہ ،جگہ جگہ گٹرابل رہے ہیں،رکن صوبائی اسمبلی اپناکوئی وعدہ پورانہیں کررہے ،تحریک کومزیدآگے بڑھائیں گے ،مظاہرین
حیدرآباد (بیورو رپورٹ) جامشورو میں سردار ملک سکندر کے خلاف بغاوت کا آغاز، کوٹری میں ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، جامشورو اتحاد کی کال پر ڈاکٹر سکندر شورو کی قیادت میں شورو ہائوس سے المدینہ چوک تک ریلی، شہر کو تباھ کردیا گیا، سیلاب متاثرین کی مدد نہیں ہو رہی، رہنما، تفصیلات کے مطابق جامشورو ضلع کے طاقتور شخصیت پیپلزپارٹی ایم پی اے سردار ملک اسد سکندر کے خلاف بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا گیا ہے، جامشورو اتحاد کی کال پر ڈاکٹر سکندر شورو اور محمد صادق شورو کے قیادت میں ہزاروں لوگوں نے شورو ہائوس سے المدینہ چوک تک احتجاجی ریلی نکالی، رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کوٹری شہر کو تباہ کردیا گیا ہے، گٹر الٹنے سے شہر میں چلنا محال ہے، کروڑوں روپے ڈکار لئے گئے ہیں، سیلاب متاثرین کی مدد نہیں کی جا رہی ہے، شہر کا انفراسٹرکچر تباھ ہو چکا ہے، انہوں نے کہا کہ مزید تحریک کیلئے جلد لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا، واضع رہے کہ جامشورو اتحاد کہ پیپلزپارٹی کے باغی رہنما ڈاکٹر سکندر شورو کر رہے ہیں اور ڈاکٹر سکندر شورو کی قیادت میں ہزاروں لوگوں کی ریلی نے ملک اسد سکندر کے خلاف خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں