میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان نے امریکا کے سامنے اپنی پالیسی واضح کردی ہے‘وزیراعظم

پاکستان نے امریکا کے سامنے اپنی پالیسی واضح کردی ہے‘وزیراعظم

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ این اے 120 کے انتخابی نتائج سے ثابت ہوگیا ہے کہ نواز شریف قیادت ہی عوام کی اصل رہنما اور ملکی ترقی کی ضامن ہے۔نجی ٹی وی سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایل این جی کیس میں وہ حاضر ہیں اور عدالت میں سب کچھ سامنے آ جائے گا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ کے سامنے اپنی قومی پالیسی واضح کر دی ہے، نیویارک میں پاکستان کا دہشت گردی کے حوالے کردار پر دنیا کو بتائیں گے۔انہوں نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے اپنے گھر کی صفائی سے متعلق بیان کو درست قرار دیا اور کہا کہ میں بھی اس موقف کا حامی ہوں کہ اپنے گھر کی صفائی ہونی چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں