صحافی خاور حسین کے موبائل فون کا ڈیٹا ری سیٹ کرنے کا انکشاف
شیئر کریں
صحافی کاجو فون ملا ہے اس میں موجود ڈیٹا ری سیٹ کر دیا گیا تھافرانزک ماہرین ڈیٹا ریکور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں
کراچی سے سانگھڑ تک ان کی موومنٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے، آزاد خان نے پریس کانفرنس
تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ آزاد خان نے انکشاف کیا ہے کہ خاورحسین کو جو موبائل فون ملا ہے اس میں ڈیٹا ری سیٹ کردیا گیا تھا تاہم وہ ریکورکرنیکی کوشش کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق صحافی خاور حسین کی پُراسرار موت کے حوالے سے تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ آزاد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خاور حسین کی گاڑی، موبائل فون اور پستول فرانزک کے لیے بھیج دیے گئے ہیں جبکہ کراچی سے سانگھڑ تک ان کی موومنٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے۔آزاد خان نے کہا کہ گاڑی سے صرف ایک موبائل فون ملا ہے جبکہ خدشہ ہے کہ خاور حسین کا دوسرا فون ان کی فیملی کے پاس ہو سکتا ہے، جسے بھی تحویل میں لیا جائے گا۔سربراہ کمیشن کا کہنا تھا کہ جو فون ملا ہے اس میں موجود ڈیٹا ری سیٹ کر دیا گیا تھا تاہم فرانزک ماہرین ڈیٹا ریکور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ خاور حسین کی تدفین کے بعد تحقیقاتی ٹیم ان کی فیملی سے ملاقات کرے گی تاکہ مزید حقائق سامنے لائے جا سکیں۔آزاد خان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کے ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں تاہم اس مرحلے پر وثوق سے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ معاملہ قتل ہے یا خودکشی۔


