میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کے ناراض امیدواروں اور گنڈاپور میں مذاکرات ناکام

پی ٹی آئی کے ناراض امیدواروں اور گنڈاپور میں مذاکرات ناکام

ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ جولائی ۲۰۲۵

شیئر کریں

( کارکنوں کی وزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کی دھمکی)
عرفان سلیم، عائشہ بانو، خرم ذیشان، ارشاد حسین اور وقاص کا دستبردار ہونے سے انکار،وزیراعلی کے سامنے شرائط رکھ دی کسی صورت کاغذات واپس نہیں لیں گے
مطالبات نہ مانے گئے تو اگلا قدم سی ایم ہاؤس کے سامنے مظاہرہ ہوگا،ناراض امیدواروں کاجے یو آئی اور پی پی کی ایک ایک سینیٹ نشست چھوڑنے کا مطالبہ

سینیٹ الیکشن میں حکومت اور اپوزیشن کے معاہدے کے خلاف پی ٹی آئی کے ناراض امیدواروں نے دست بردار ہونے سے انکار کردیا اور وزیراعلیٰ سے مذاکرات بھی ناکام ہوگئے،پی ٹی آئی کارکنوں ںے وزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کی دھمکی دے دی۔تفصیلات کے مطابق کے پی میں پی ٹی آئی کے سینیٹ کے امیدوار عرفان سلیم، عائشہ بانو، خرم ذیشان، ارشاد حسین اور وقاص اورکزئی سخت نارض ہیں اور اسے پارٹی کے نظریے کے خلاف قرار دے دیا۔پی ٹی آئی کے امیدواروں کے دست بردار ہونے سے انکار کے سبب سینیٹ الیکشن میں بے یقنی کی صورتحال پیدا ہوگئی، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب کرانے کے فارمولے کا اعلان بھی نہیں ہوسکا۔حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بلامقابلہ فارمولے پر اتفاق ہونے پر وزیراعلی نے ویڈیو پیغام بھی ریکارڈ کرالیا ہے مگر امیدواروں کے دست بردار نہ ہونے پر وزیراعلی کا ویڈیو پیغام بھی روک لیا گیا۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے ناراض امیدوار وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے اور وزیراعلیٰ سے ملاقات کرکے انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تاہم مذاکرات ناکام ہوگئے۔ناراض امیدواروں میں عرفان سلیم، عائشہ بانو، خرم ذیشان، ارشاد حسین، وقاص اورکزئی ہیں، تیمور جھگڑا، شوکت بسرا ہیں جنہیں سلمان اکرم راجا مذاکرات کے لیے لائے تھے۔ ناراض امیدواروں نے وزیراعلی کے سامنے شرائط رکھ دیں اور کہا کہ ہم کسی صورت کاغذات واپس نہیں لیں گے، جے یو آئی اور پیپلز پارٹی ایک ایک سینیٹ نشست چھوڑ دیں۔ناراض امیدوار کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کے دو امیدوار ایک ٹیکنوکریٹ میں اور ایک جنرل پر اور پیپلز پارٹی کے بھی دو امیدوار ہیں ایک جنرل پر اور ایک خواتین پر، یہ دونوں جماعتیں ایک ایک سیٹ سے دست بردار ہوجا ئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں