(انڈر16 والی بال )سیمی فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکت
شیئر کریں
مسلسل چوتھی میابی کے بعد، چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم کا مقابلہ ایران سے ہو گا
آئندہ برس ہونے والی انڈر 17 ورلڈ چیمپئن شپ کے لیے اپنی شرکت یقینی بنا لی ، کھلاڑی تیار
تھائی لینڈ میں جاری انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستانی شاہینز نے سیمی فائنل مقابلے میں بھارت کو بدترین شکست سے دوچار کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف یک طرفہ مقابلے کے بعد 0-3 کے اسٹریٹ سیٹ سے کامیابی حاصل کی۔گرین شرٹس نے حریف ٹیم کو 16-25، 19-25 اور 12-25 کے ساتھ مقابلہ اپنے نام کیا، چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم کا مقابلہ ایران سے ہو گا۔قبل ازیں قومی ٹیم نے ایونٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے ابتدائی تینوں میچز میں فتوحات سمیٹ کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔کوارٹر فائنل میں پاکستان نے انڈونیشیا کو 0-3 سے شکست دے کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ برس ہونے والی انڈر 17 ورلڈ چیمپئن شپ کے لیے اپنی شرکت یقینی بنا لی ہے۔


