میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سردیوں میں3ٹائم گھروں کو گیس دینے کا وعدہ بھی جھوٹ نکلا ‘شہبازشریف

سردیوں میں3ٹائم گھروں کو گیس دینے کا وعدہ بھی جھوٹ نکلا ‘شہبازشریف

ویب ڈیسک
هفته, ۱۸ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے ملک میں گیس کے شدید بحران پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردیوں میں صبح، دوپہر اور شام کو گھروں کو گیس دینے کا حکومتی وعدہ بھی جھوٹ نکلا ، حکومت نے وعدہ کیاتھا کہ گھریلو صارفین کو کم ازکم تین اوقات گیس فراہم ہوگی لیکن یہ بھی نہ ہوسکا،حکومت کی مجرمانہ غفلت کے نتیجے میں عوام کھانا پکانے سے بھی محروم ہوچکے ہیں ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بچے بھوکے پیٹ سکول جانے پر مجبور ہیں لیکن حکومت کو احساس نہیں ،ہماری مائیں، بہنیں بیٹیاں ناشتہ اور کھانا پکانے میں بھی انتہائی مشکل کا شکار ہیں، عمران نیازی کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے آج پورے پاکستان سے گیس غائب ہے ،گھروں میں اتنی گیس بھی نہیں آرہی کہ خواتین گھروں میں کھانا پکا سکیں ۔انہوںنے کہاکہ حکومت کا دعوی تھا کہ برآمدی صنعت کی خاطر لوکل صنعت کو گیس فراہمی بند کررہے ہیں ،لوکل تو کیا برآمدی صنعت کو بھی گیس بند ہے، یہ نالائقی اور کرپشن نہیں تو اور کیا ہے؟،صنعتوں کو گیس نہیں ملے گی تو بے روزگاری مزید بڑھے گی، ٹیکس کہاں سے وصول ہوں گے؟ برآمدی صنعت کو گیس نہیں ملے گی تو ایکسپورٹ کے ڈالر کہاں سے آئیں گے؟۔انہوں نے کہا کہ خود حکومتی ٹیم کے سابق رکن اعتراف کرچکے ہیں کہ عمران نیازی حکومت نے معیشت کا دیوالیہ نکال چکی ہے ،گیس کا بحران سراسر پی ٹی آئی حکومت کی کرپشن اور نااہلی نے پیدا کیا ہے ،نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن)کی گیس کا مکمل انفراسٹرکچر لگایا تھا ،اتنی گیس لائی جاسکتی تھی جس سے عوام اور صنعت دونوں کی ضروریات کو بخوبی پورا کیاجاسکتا تھا ،اصل مسئلہ گیس کا بحران نہیں، موجودہ حکومت کی کرپشن اور نااہلی کا ہے جو خود بحران پیدا کردیتا ہے ،اہل حکومت ہوتی تو بروقت گیس خریدتی، نظام میں گنجائش موجود تھی، صرف بروقت انتظامات درکار تھے جو نہ ہوئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں