میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خالصتان کے حامی سکھ رہنما کینیڈا کے گرودوارے میں قتل

خالصتان کے حامی سکھ رہنما کینیڈا کے گرودوارے میں قتل

جرات ڈیسک
پیر, ۱۹ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

کینیڈا میں خالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سکھوں کے آزاد وطن کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نیجار کو کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں ایک گرودوارے میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ ہردیپ سنگھ سکھوں کی علیحدگی پسند تنظیم سکھ فور جسٹس کے سرگرم کارکن تھے اور خالصتان کے قیام کے لیے ریفرینڈم میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ بھارتی حکومت نے کینیڈین حکام سے ہردیپ سنگھ کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں