میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نو منتخب میئر ،ڈپٹی میئر کراچی آجعہدے کا حلف اٹھائیں گے

نو منتخب میئر ،ڈپٹی میئر کراچی آجعہدے کا حلف اٹھائیں گے

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

نو منتخب میئر مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مرادآج حلف اٹھائیں گے، تقریب حلف برداری کراچی میں گلشنِ جناح پولو گراؤنڈ میں ہوگی۔الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشنر سندھ اعجاز چوہان میئر اور ڈپٹی میئر سے حلف لیں گے۔حکام کے مطابق آج سندھ بھر میں ہیڈ آف کونسلز کی حلف برداری ہوگی جس سے سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا عمل مکمل ہو جائے گا۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب اور سلمان عبداللہ مراد 15 جون کو میئر اور ڈپٹی میئر منتخب ہوئے تھے۔پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ جماعتِ اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمٰن کو 160 ووٹ ملے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں