میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا ایسی صورتِحال میں نہ دھکیلے جہاں ہمیں مشکل انتخاب کرنا پڑے: خواجہ آصف

امریکا ایسی صورتِحال میں نہ دھکیلے جہاں ہمیں مشکل انتخاب کرنا پڑے: خواجہ آصف

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا کو ہمیں ایسی صورتِ حال میں نہیں دھکیلنا چاہیے جہاں ہمیں مشکل انتخاب کرنا پڑے، ہم امریکا سے تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ رشتہ پھلے پھولے۔انہوں نے امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی مفادات کو ٹھیس نہ پہنچانے والی امریکا بھارت شراکت داری سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کی موجودہ صورتِ حال نے پاک بھارت صورتِ حال کو مزید خراب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کے اقتدار میں بھارت کا سیکیولر نظریہ ہندو قوم پرست نظریے سے بدل گیا ہے، بھارت نے اپنے ملک کے اندر بہت قوم پرستانہ مؤقف اختیار کر رکھا ہے۔وزیرِ دفاع نے کہا کہ امریکا اور ہمارے علاقائی شراکت داروں کے ساتھ تعلقات کے درمیان بھی توازن ہونا چاہیے، ہماری چین، افغانستان، ایران اور بھارت کے ساتھ مشترکہ سرحدیں ہیں اور ان سے ہم اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں