میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خیبرپختونخواکا1118ارب روپے کابجٹ پیش

خیبرپختونخواکا1118ارب روپے کابجٹ پیش

ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

خیبرپختونخواحکومت نے مالی سال2021-22کے لئے1118ارب روپے سے زائد کابجٹ اسمبلی میں پیش کردیا،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مجموعی طور پر 37 فیصد ،پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز پیش کی گئی ، چھوٹے کاشتکاروں کوریلیف کیلئے لینڈ ٹیکس کی شرح صفرکررہے ہیں،12 مختلف ٹیکسوں کی شرح میں کمی کی تجویز بھی دی گئی۔ تعلیم کے لیے خطیر بجٹ 200 ارب سے زائد اور صحت کے شعبہ کے لیے 142 ارب روپے تجویزکیے گئے ہیں ،بجٹ میں تعلیم کے لیے خطیر بجٹ 200 ارب سے زائد رکھے گئے ہیں، صحت کے شعبہ کے لئے 142 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں، صوبائی وزیر خزانہ کے مطابق زراعت کے لئے ساڑھے 25 ارب سے زائد کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے ۔خیبر پختونخوا کے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کردیا گیا،بجٹ سے متعلق اسمبلی کا اجلاس اسپیکر مشتاق غنی کی زیر صدارت اجلاس ہوا ،صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے اسمبلی اجلاس کے دوران بجٹ پیش کیا،وزیر خزانہ کا بجٹ تقریر میں کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال بجٹ کا تخمینہ ایک ہزار 118 اعشاریہ 3 ارب سے زائد ہے،بندوبستی اضلاع کے لئے 919 ارب روپے مختص ہیں،ضم شدہ قبائلی اضلاع کے لئے 199ارب روپے مختص ہیں ،سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے 371 ارب روپے مختص ہیں ،قبائلی اضلاع کے لئے اے ڈی پی میں 100ارب سے زائد مختص،بندوبستی اضلاع کے لیے اے ڈی پی میں 270 ارب روپے سے زائد مختص،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے لئے مجموعی طور پر 374 ارب روپے مختص ہیں،بندوبستی اضلاع میں ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 314ارب جبکہ قبائلی اضلاع میں تنخواہوں کے لیے 60 ارب مختص ہیں ،بندوبستی اضلاع میں پنشن کے لیے 92 ارب سے زائد مختص کئے گئے ہیں ،خدمات کی فراہمی کے لئے 747ارب مختص ہیں ،وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مزدوروں کی کم از اجرت 21 ہزار روپے مقرر کی ہے،وفاق سے ٹیکس کی مد میں 475ارب سے زائد محصولات ملنے کی توقع ہے ،بڑے اسپتالوں کے ازسر نو بحالی کے لئے 14ارب روے دو سالوں کے لئے مختص کئے گئے ہیں ،اگلے سال 3لاکھ نئے گھرانوں کو صحت کارڈ میں رجسٹرڈ کیا جائیگا،وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ زراعت کے لئے ساڑھے 25 ارب سے زائد کا بجٹ تجویزہے،سی اینڈ ڈبلیو کے لیے 58.789 ارب روپے کی تجویزہے ، انرجی اینڈ پاور کے لیے 17.25 ارب کی تجویز کیے گئے ہیں،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن 1.9 ارب روپے کی تجویز ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں