میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہبازشریف اداروں سے ایک سال کی حکومت کی بھیک مانگ رہے ہیں، شیخ رشید

شہبازشریف اداروں سے ایک سال کی حکومت کی بھیک مانگ رہے ہیں، شیخ رشید

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۹ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کیخلاف مسجد نبوی ؐواقعہ سے متعلق درج مقدمات میں عبوری ضمانت میں 6 جون تک توسیع کر تے ہوئے سابق وزیر کو ہراساں و گرفتار نہ کرنیکا حکم دیدیا ہے ۔ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس امجد رفیق نے شیخ رشید کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پر دلائل سماعت کے بعد استدعا منظور کر لی جبکہ دونوں مقدمات کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کرلیا وکیل صفائی سردار عبدالرازق ایڈوکیٹ کا موقف تھا کہ پاکستان سے باہر کسی بھی واقعہ کی ایف آئی آر پاکستان میں درج نہیں ہوسکتی یہ مقدمات جھوٹے بے بنیاد سیاسی انتقام ہیں سابق وزیر کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔شیخ رشید کے خلاف گیارہ شہروں میں توہین مذہب کے مقدمات درج ہیں۔جس پر مقدمات کے اخراج کیلئے عدالت نے 25 مئی کی تاریخ مقرر کردی۔ سماعت کے بعد شیخ رشید میڈیا سے گفتگو کرتے کہاکہ شہباز شریف اداروں سے ایک سال کی حکومت کیلئے بھیک مانگ رہے ہیں، پنجاب میں جو بھی فیصلہ ہونا ہے وہ تو ہوکر رہے گا، جب بھی حالات کٹھن ہوتے ہیں اتحاد ٹوٹ جاتے ہیں، ووٹ کو عزت دینے کا کہنے والوں نے ووٹ کا ریٹ بیس کروڑ رکھا۔ انہوںنے کہاکہ ابھی یہاں سے گوجرانوالہ جلسہ میں جارہا ہوں ،ملتان 20 مئی جلسہ میں عمران خان لانگ مارچ کی کال دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے کبھی مسجد کا غسل خانہ نہیں بنایا لیکن وزارتِ کیمونیکیشن کی لی،بہتر ہے لانگ مارچ سے قبل الیکشن کی تاریخ دی جائے۔رات کو بارہ بجے جو عدالت کھول کر کیا گیا وہ بھی ہمارے حق میں چلا گیا۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں عدالتوں اور فوج کے احترام کا خاص خیال ہے۔ انہوںنے کہاکہ زرداری کو منسٹریز ملی ہیں،پنجاب میں اسکا ہاتھ پڑا ہے اسلئے وہ الیکشن نہیں مان رہا،ایف آئی اے کے ذریعے حمزہ، شہباز شریف، آصف زرداری اور فریال تالپور کے کیسز کا وڈرال تیار ہورہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں