میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سعودی عرب کاآپریشن رجیم میں کوئی کردار نہیں، عمران خان

سعودی عرب کاآپریشن رجیم میں کوئی کردار نہیں، عمران خان

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

تحریک انصاف کے رہنمائوں نے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کہا ہے کہ عمران خان نے بیان دیا ہے کہ آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں۔یہ بات پی ٹی آئی رہنمائوں نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ اڈیالہ جیل میںچیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ سیاسی مشاورت ہوئی شبلی فراز سینٹ میں لیڈر آف اپوزیشن ہوں گے، ان کے کاغذات آج جمع کروادیے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کی طرف سے آنے والے بیان سے متعلق چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے، انہوں نے کہا ہے کہ آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں۔انہوں نے بتایا کہ 6جماعتی اجلاس 29اپریل کو ہوگا جس میں جلسوں اور جلوسوں کا آغاز پنجاب سے کریں گے۔پی ٹی آئی کے رہنما حسن رف نے کہا کہ ہماری جیت ہوچکی ہے اور دشمن ہار چکے ہیں، یہ آخری مرحلہ ہے، عنقریب عمران خان جیل سے باہر ہوں گے اور ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں