میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خونخوار ڈائنوسار کا ڈھانچہ 50 لاکھ 30 ہزار ڈالرز میں فروخت

خونخوار ڈائنوسار کا ڈھانچہ 50 لاکھ 30 ہزار ڈالرز میں فروخت

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۹ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

خونخوار ترین شکاری ڈائنوسارٹی-ریکس کا ڈھانچہ نیلامی کے دوران 50 لاکھ 30 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوگیا۔ٹی-ریکس کی تقریباً 300 ہڈیاں جو امریکا میں تین مقامات سے کھود کر ایک ہی ڈھانچہ میں جمع کی گئی تھیں، سوئٹزرلینڈ میں ایک نیلامی میں5.3 ملین ڈالرز میں فروخت ہوئیں۔ڈائنوسار کی ہڈیوں کو 38 فٹ لمبا اور 12.8 فٹ اونچے ڈھانچے میں جمع کیا گیا تھا۔ نیلام گھر نے بتایا کہ یہ پہلا موقع تھا کہ اس طرح کا ٹی ریکس ڈھانچہ یورپ میں نیلامی کے لیے پیش کیا گیا۔نیلام گھر کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر کارل گرین نے کہا یہ مناسب قیمت ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ کہیں عوامی کیلئے بطور نمائش کے رکھا جائے گا۔ خریدار کے حوالے سے گرین نے شناخت ظاہر کرنے سے انکار کردیا تاہم انہوں نے کہا کہ خریدار یورپی نجی کلکٹر تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں