میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جسٹس محمد قاسم خان نے بطورچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کاحلف اٹھا لیا

جسٹس محمد قاسم خان نے بطورچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کاحلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۹ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس محمد قاسم خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ،قاسم خان 5 مئی 2021ء تک اس عہدے پر فائز رہیں گے ۔ تقریب حلف برداری گورنر ہائوس کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی ،حلف برداری کی تقریب میں کورونا وائرس سے بچائو کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے اور تمام شرکا کو مکمل اسکریننگ اور ہینڈ سینیٹائزنگ کے بعد تقریب میں آنے کی اجازت دی گئی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے حلف لیا،تقریب حلف برادری میں وزیراعلیٰ پنجاب ،وفاقی و صوبائی لا افسران اور جوڈیشل افسران اور وکلا رہنمائوں نے شرکت کی۔حلف برداری کے بعد لاہور ہائیکورٹ پہنچنے پر چیف جسٹس محمد قاسم خان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان نے فاضل چیف جسٹس کا استقبال کیا، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے فاضل چیف جسٹس کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا ، چیف جسٹس محمد قاسم خان 5 مئی 2021ء تک اس عہدے پر فائز رہیں گے ۔جسٹس مامون رشید شیخ گذشتہ روز اپنے مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے تھے ۔چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں رواں ماہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ جسٹس قاسم خان کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنایا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں