میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں شہری نئے وائرل انفیکشن ایڈنیو کا شکار

کراچی میں شہری نئے وائرل انفیکشن ایڈنیو کا شکار

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی میں بڑی تعداد میں عوام نئے وائرل انفیکشن ایڈینو کا شکار ہونے لگے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہر میں ایڈینو نامی وائرس کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ایڈنیو وائرس سے عمومی طور پر عوام نزلہ ۔ کھانسی ۔ زکام اور بخار میں مبتلا ہوتے ہیں۔۔۔ ایڈینو وائرس سے متاثرہ شخص دو سے تین دن میں صحت یاب ہوجاتا ہے۔ غذائیت کی کمی اور عدم احتیاط سے وائرس نمونیا کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔۔۔ وائرس سے بچا کی احتیاطی تدابیر سے متعلق ماہرین نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بزرگ افراد ۔ دمہ اور ذیابیطس کے مریض بہت زیادہ احتیاط کریں اور ہاتھ ملانے سے گریز کریں اور باہر کے کھانوں سے اجتناب کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں