ملیر میں بجری مافیاپھر سرگرم، انتظامیہ خاموش
ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ فروری ۲۰۲۴
شیئر کریں
کراچی کے ضلع ملیر کے پہاڑی سلسلوں میں ریتی بجری مافیا ایک بار پھر سرگرم ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی کے ضلع ملیر میں ندیوں اور میدانی علاقوں سے بڑے پیمانے پر ریتی بجری کی چور ی تیز ہو گئی ہیوی مشینری کے ذریعے دن اور رات کے وقت بجری چوری کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ انتظامیہ خاموش ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ملیر ندی، سکھن، کھار، جرندو، لٹھ، تھدو ندی سمیت زرعی زمین سے بجری نکالی جارہی ہے، بجری کی چوری سے گرین بیلٹ تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی۔واضح رہے کہ ریتی بجری چوری کرنے والے اور انتظامیہ نے سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کو بھی ہوا میں اڑا دیا، سندھ ہائیکورٹ نے ضلع ملیر سے ریتی بجری اٹھانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔