میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، گلبرگ ٹاؤن میں منہدم شدہ عمارتوں کی ازسرنو تعمیر

سندھ بلڈنگ، گلبرگ ٹاؤن میں منہدم شدہ عمارتوں کی ازسرنو تعمیر

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

شہر میںعدالتی حکم پر منہدم کی جانے والی ناجائز عمارتوں کو از سر نوتعمیر کرنے کا سلسلہ جاری ہے ،غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے درمیان مڈل مین کا کردار ادا کرنے والے طارق عزیز نامی بیٹر کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، جو غیر قانونی امور پر سہولت کاری کے لیے پیکیج کی ڈیل کرتے ہیں ، جس میں صوبائی وفاقی سرکاری اداروں اور میڈیا سے تحفظ فراہم کرنے کی مکمل گارنٹی دی جاتی ہے ، جس کے عوض ایک عمارت سے لاکھوں روپے وصول کیے جاتے ہیں ، اس ضمن میں ذرائع نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر عامر کمال جعفری ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر صبورسلیم اور بلڈنگ انسپکٹر شاہد جوکھیو بھی حصہ دار ہیں ، انہی کی ایما ء پر ضلع وسطی گلبرگ ٹاؤن کے بلاک 14 پلاٹ نمبر 704 ، 1539،1237، 927 اور 928 کی مسمار تعمیرات کو دوبارہ بحالی کیا جارہا ہے ، ذرائع کے مطابق طارق عزیز نامی بیٹر کے ذریعے کروڑوں روپے وصول کیے جاچکے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں