ایم کیو ایم کے متنازع رہنما محمد انور انتقال کرگئے
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ فروری ۲۰۲۱
شیئر کریں
ایم کیوایم کے سابق اور انتہائی متنازع رہنما محمد انور انتقال کرگئے۔محمد انور کا نام کراچی میں لوٹ مار کے منظم سلسلے سے جمع ہونے والی رقوم کو لندن میں محفوظ رکھنے کے حوالے سے اکثر زیر بحث رہا۔ اُن کا ایم کیوایم کے بانی رہنما الطاف حسین سے آخری دنوں میں اختلاف بھی پراپرٹی اور مختلف جائیدادوں کے حوالے سے ہوا۔ محمد انور گزشتہ چار ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے ۔انہوں نے بیوہ اور 3 بچے سوگوار چھوڑے ہیں۔محمد انور کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ان کا انتقال لندن کے رائل فری ہاسپٹل میں صبح تین بجکر 45 منٹ پر ہوا۔واضح رہے کہ محمد انور کا شمار بانیٔ ایم کیو ایم الطاف حسین کے قریبی اور با اعتماد ساتھیوں میں کیا جاتا تھا۔تاہم بعد ازاں ان کے درمیان مختلف تنازعات پیدا ہوئے۔