میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کے پاس اکثریت ہے توچور دروازے نہ ڈھونڈے، بلاول بھٹو

حکومت کے پاس اکثریت ہے توچور دروازے نہ ڈھونڈے، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اوپن بیلٹ ہو یا خفیہ ووٹنگ، ہم تیار ہیں۔ حکمران اپنی تیاری کر لیں، کسی کو سینیٹ میں دھاندلی کی اجازت نہیں دیں گے۔بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن ہارنے والے ایوان بالا کے انتخابات سے بھی پریشان ہیں۔ الیکشن کمیشن کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلائی جا رہی ہے۔ حکومت کو اکثریت حاصل ہے تو چور دروازے نہ ڈھونڈے، سامنے آکر مقابلہ کرے۔ مارچ میں مارچ ہوگا، اسلام آباد آ کر حق چھینیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکمران جماعت تحریک انصاف کا سینیٹ انتخابات کیلئے عدالت میں ریفرنس اپنے ارکان کیخلاف عدم اعتماد ہے۔ حکومت ہر ادارے کو متنازع بنا رہی ہے۔کراچی میں کارکنوں سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ممبران کو نظر آ رہا ہے کہ حکومت جا رہی ہے، اس لئے وہ پیپلز پارٹی کے پاس آ رہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کراچی کی سیٹ نکال کر بنی گالہ کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ پی ایس 88 کے عوام نے بتا دیا کراچی بھٹو کا ہے۔ حکومت کو ہر میدان میں شکست دے رہے ہیں۔ اتنی بڑی لیڈ سے سلیکٹرز پریشان ہیں۔ اگلے الیکشن میں آپ کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پرسکون تھے کہ اپوزیشن ضمنی اور سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ کر دے گی لیکن پی ڈی ایم نے سیاسی کارڈ کھیلے۔ سینیٹ انتخابات میں ڈاکہ ڈالنے، دھاندلی اور کسی کو چور دروازے سے اکثریت دلوانے کی اجازت نہیں دیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں