میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ممتاز مصنف ، ڈرامہ نگار منو بھائی کی چھٹی برسی آج منائی جائے گی

ممتاز مصنف ، ڈرامہ نگار منو بھائی کی چھٹی برسی آج منائی جائے گی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

ملک کے ممتاز مصنف اور ڈرامہ نگار منو بھائی کی چھٹی برسی آج (19)جنوری کو منائی جائے گی۔کالم نویس، دانشور اور صحافی منو بھائی 6 ؍فروری 1933 ء کو وزیرآباد میں پیدا ہوئے اور وہ 50 سال سے زائد عرصے تک کالم نگاری سے منسلک رہے ۔ منوبھائی نے پاکستان ٹیلی وژن کے لیے بہت سے ڈرامے لکھے ۔ ان کا سب سے مشہور ڈرامہ سونا چاندی ہے ۔ 2007 میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔ منو بھائی نے مختلف اخبارات میں ہزاروں کالم لکھے ۔ غربت، عدم مساوات، سرمایہ دارانہ نظام، خواتین کا استحصال اور عام آدمی کے مسائل منو بھائی کے کالموں کے موضوعات تھے ۔وہ متعدد اخبارات کے ساتھ منسلک رہے ، خبر اور کالم میں قلم کی کاٹ سے معاشرے کی اچھائیوں اور برائیوں کو بے نقاب کیا۔منو بھائی19جنوری2018ء کو خالق حقیقی سے جا ملے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں