میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم نے معیشت اور توانائی کی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم نے معیشت اور توانائی کی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۸ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی معیشت اور توانائی کی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا جس میں وزیر خزانہ وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔اہم اجلاس میں آئی ایم ایف پروگرام اور ایکسپورٹ انڈسٹری سے متعلق پیشرفت پر بھی بریفنگ دی جائے گی، گیس لوڈ منیجمنٹ پلان پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم کو گھریلو صارفین اور انڈسٹری کو گیس سپلائی سے متعلق بتایا جائے گا، گیس شارٹ فال اور درآمدی ایل این جی سمیت ایل پی جی پر بھی پیٹرولیم ڈویڑن کے معاملات سمیت روس سے خام تیل کی درآمد پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔دریں اثنا توانائی کے دیگر منصوبوں پر پاور ڈویڑن کی بریفنگ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں