میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کرتے تو اچھا ہوتا ، طیب اردوان

عمران کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کرتے تو اچھا ہوتا ، طیب اردوان

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۸ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ بہت اچھا ہوتا اگر ترتیب شدہ پروگرام کے تحت وزیراعظم پاکستان کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کرتے تاہم عمران خان اہم وجہ کے سبب کانفرنس میں شرکت نہیں کرسکیں گے ۔جنیوا میں پاکستانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات میں مسلسل بہتری آ رہی ہے اور وہ فروری میں پاکستان کادورہ بھی کریں گے ۔ترک صدر نے کہا کہ بہت اچھاہوتااگرترتیب شدہ پروگرام کے تحت عمران خان کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹریٹیجک امور پر بات کے لیے میں فروری میں پاکستان کا دورہ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ باہمی تجارت کا حجم اور اسٹریٹیجک شراکت داری کے لحاظ سے پاکستان سے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں اورمستقبل میں یہ تعلقات مزیدمضبوط ہوں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں