میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ سیاسی نہیں ہونا چاہیے،آصف زرداری

آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ سیاسی نہیں ہونا چاہیے،آصف زرداری

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پاک آرمی میں پروموشن نظام پر مضبوط یقین رکھتے ہیں،تمام تھری اسٹارز جنرلز برابر ہیں اور آرمی کی سربراہی کے مکمل اہل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ سیاسی نہیں ہونا چاہیے،یہ ادارے کو نقصان پہنچائے گا،آرمی چیف کی تعیناتی قانون کے مطابق وزیر اعظم کریں گے۔دوسری جانب ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں پی ڈی ایم قائدین میں رابطہ ہوا ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمن اور نوازشریف کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔جبکہ گزشتہ روز اسحاق ڈار کی آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے نوازشریف کا خصوصی پیغام پہنچایا۔وزیر خزانہ وفد کے ہمراہ زرداری ہاؤس پہنچے جہاں آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور اہم تقرری و باہمی دلچسپی کے امور پر غور کیا گیا،اسحاق ڈار نے آصف زرداری کا پارٹی قائد کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں