میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈسٹرکٹ ملیر، سرکاری سرپرستی میں قبضہ مافیا بے لگام

ڈسٹرکٹ ملیر، سرکاری سرپرستی میں قبضہ مافیا بے لگام

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۸ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

( رپورٹ جوہر مجید شاہ ) ڈسٹرکٹ ملیر میں سرکاری سرپرستی میں لینڈ گریبرز بے لگام گوٹھ آباد اسکیم کے نام پر ڈپٹی کمشنرز و ایڈمنسٹریٹر کی ناک کے نیچے کرپٹ سرکاری / سیاسی / سماجی مافیا نے ڈسٹرکٹ ملیر کی سرکاری اراضی کو نشانے پر لے لیا اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ملیر سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے ممبر قومی اسمبلی اور ” جوکھیو قبیلے کے سردار ” جام عبدلکریم ” نے اپنے / پرائے کے فرق کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ” قبضہ مافیا / لینڈ گریبرز کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کر دیا ” جوکھیو برادی کے سردار و رہنما اور ایم این اے ڈسٹرکٹ ملیر نے اپنے ایک بیان میں علاقہ معززین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوٹھوں کے نام پر ڈسٹرکٹ ملیر میں لینڈ گریبرز سرگرم ہیں جنکی پشت پناہی بعض کرپٹ سیاسی / سماجی / انتظامی عناصر کررہیں ہیں جسکے باعث ایک جانب قیمتی سرکاری اراضی کو اونے پونے داموں ” ٹھکانے لگایا جارہاہے تو دوسری جانب حکومت و سرکاری خزانے کو لاکھوں / کروڑوں کا چونا لگانے سمیت جھٹکا دیا جا رہا یئے اور اس کار خیر میں مقامی انتظامیہ سمیت دیگر سیاسی و سرکاری مافیا کا ایم و مرکزی کردار ہئے انھوں نے مزید کہا اس قبضے کے باعث قدیم و قانونی طور پر موجود گوٹھ نہ صرف تاحال بنیادی ضروریات زندگی کی سہولیات سے محروم ہیں بلکہ ایسے جعلی گوٹھ اصل اور قدیم گوٹھوں کے حق پر ڈاکہ زنی کے بھی مرتکب ہورہیں ہیں انھوں نے سیاست کی آڑ اور چھتری کا استعمال کرتے ہوئے غیرقانونی و ناجائز کام کرنے والوں کو بھی وارننگ دی اسکے ساتھ مقامی ضلعی انتظامیہ کی کالی بھیڑوں کو بھی اپنے عہدے / حاصل شدہ اختیارات کا یکسر غلط و ناجائز استعمال کرنے پر حکومتی سطح پر فوری کاروائی کا مطالبہ بھی کیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں