میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مولانا فضل الرحمان مقتول ایس پی طاہرداوڑ کے گھر پہنچ گئے

مولانا فضل الرحمان مقتول ایس پی طاہرداوڑ کے گھر پہنچ گئے

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۸ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

جمعیت علما ء اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہایس پی طاہر داوڑ کا قتل حکومت اور سکیورٹی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کی آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ،ایس پی کے اغوا اور قتل میں ملوث عناصر کو بے نقاب کر کے سانحہ کی شفاف تحقیقات کروائی جائے ۔ تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان اتوارکو مقتول ایس پی طاہر داوڑ کے گھر پہنچ گئے ۔ طاہر داوڑ کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ورثا سے یکجہتی کا اظہار کیا ۔ یہاں سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایس پی طاہر داوڑ کا قتل حکومت اور سکیورٹی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ایس پی طاہر داوڑ اسلام آباد سے اغواہو کر افغانستان پہنچ گیا لیکن اداروں کو پتہ تک نہیں چلا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ۔ انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایس پی کے اغوا اور قتل میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے اور طاہر داوڑ کے اغوا اور قتل کی شفاف تحقیقات کرائی جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں