میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پٹاخوں کے گودام میں آتشزدگی، 4گاڑیاں جل گئیں، ایک شخص گرفتار

پٹاخوں کے گودام میں آتشزدگی، 4گاڑیاں جل گئیں، ایک شخص گرفتار

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی کے علاقے صدر میں واقع پٹاخوں کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، آگ لگنے سے قریب کھڑی 4 گاڑیاں متاثر ہوئیں، پولیس نے ایک شخص کو حراست میں بھی لیا ہے۔اسٹیشن افسر کے مطابق فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے آگ پر بر وقت قابو پایا ہے۔کراچی کے علاقے صدر میں سی بریز اسپتال کے قریب بس اڈے سے متصل خالی پلاٹ پر واقع پٹاخوں کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔آگ لگنے کے باعث پٹاخے دھماکے سے پھٹنے لگے، دھماکوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، رینجرز اور فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں، آگ کی شدت کے باعث فائر بریگیڈ کی مزید 4 گاڑیوں کو بھی طلب کر لیا گیا۔آتشزدگی کے نتیجے میں قریب موجود دو ہائی ایس وین اور ایک سوزوکی ہائی روف بھی آگ کی لپیٹ میں آگئی۔آتشزدگی کے باعث علاقہ دھماکوں سے گونجتا رہا تاہم فائر بریگیڈ کے عملے نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، اہل علاقہ نے بتایاکہ پٹاخوں کا گودام حنیف نامی شخص کا ہے، 3سال سے رہائشی پلاٹ پر پٹاخوں کا گودام بنایا ہوا ہے جس کے خلاف اب تک کوئی کارروائی کرنے نہیں آیا۔اہل عالقہ نے بتایاکہ اسی علاقے میں حنیف کے دوسرے گودام میں چند برس قبل بھی آگ لگی تھی۔آتشزدگی کے نتیجے میں قریب موجود 4 گاڑیاں لپیٹ میں آ گئیں، تاہم آگ لگنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس نے رہائشی علاقے میں غیر قانونی گودام بنانے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں