سندھ حکومت نے چہلم پر کراچی میں فوج تعیناتی کی سفارش کردی
شیئر کریں
سندھ حکومت نے وفاق سے چہلم امام حسین? پر کراچی میں سکیورٹی بیک اپ سپورٹ پر فوج کی تعیناتی کے لیے صوبائی محکمہ داخلہ نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے ۔صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں سفارش کی گئی کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں فوج، رینجرز اور ایف سی کو چہلم امام حسین کے موقع پر تعینات کیاجائے ۔سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ خط کی منظوری کی صورت میں فوجی اہلکار کراچی کے حساس علاقوں سمیت جلوس کے روٹ پر تعینات کیے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ منگل 15اکتوبر کو ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) میں ایک اعلیٰ سطح کا سکیورٹی اجلاس ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری کی زیر صدارت منعقد ہوا تھا جس میں کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی تھی۔اجلاس میں چہلم حضرت امام حسین کے حوالے سے سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا تھا تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشت گردی سے مو ثر انداز میں نمٹا جا سکے ۔