بھارت کی پی آئی اے فلائٹ آپریشن معطل کرنے کی کوششیں شروع
شیئر کریں
پاکستان کی جانب سے پرامن ہمسائیگی کی پیشکش کے بعدبھی بھارت کے جارحانہ رویے میں کمی نہ آئی ہے اور انتہائی اقدام کرتے ہو ئے اس نے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن معطل کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کے لیے بھی خط لکھ دیاگیا ہے۔ بھارتی حکومت پی آئی اے کے سیلزآفسز کونئے قوانین کے تحت اکاؤنٹس کی تجدید کرانے کی اجازت نہیں دے رہی۔پی آئی اے نے نئے قوانین کے تحت اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے درخواست 2012میں دی تھی، جبکہ پانچ ماہ پہلے نئی دہلی میں پی آئی اے آپریشنز کوبتایاگیا کہ آپ کی درخواست پراکاؤنٹ نہیں کھولاجاسکتا، کیونکہ بھارتی وزارتِ داخلہ نے سیکورٹی کلیئرنس نہیں دی۔اطلاعات کے مطابق بھارت میں پی آئی اے کے دوسیلزدفاترموجود ہیں۔ اگراکاؤنٹ نہ کھولے گئے توپی آئی اے کی بھارت میں سیلزمتاثرہونے کاخدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے اس معاملہ پربھارتی ہائی کورٹ کارخ کرلیاہے۔