ماں اور تین معصوم بچوں کا مبینہ قاتل پولیس مقابلے میں ہلاک
شیئر کریں
ملزم نے گزشتہ دنوں سرجانی ٹاؤن میں مبینہ طور پر ماں اور تین بچوں کو قتل کیا تھا
ملزم مقتولہ کے شوہر کا بہنوئی بتایا جاتا ہے، پولیس ملزم کو آلہ قتل قتل ڈھونڈنے کے لیے گھر لے کر گئی تھی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(کرائم رپورٹر/ اسد رضا) سرجانی ٹاؤن میں مبینہ طور پر ماں اور تین بچوں کو قتل کرنے والا مبینہ ملزم ہمایوں خان پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ملزم سے آلہ قتل برآمد کرنے کے لیے جمعہ کی شب ملزم کے گھر لے گئی تھی، جہاں پولیس اہلکار آلہ قتل ڈھونڈنے میں مصروف تھے، اسی دوران میں ملزم نے پولیس اہلکار کا پسٹل نکال لیا۔ ملزم نے مبینہ طور پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس دعوے کے مطابق فائرنگ سے اے ایس آئی نعمان زخمی ہو گئے۔ جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم ہمایوں خان موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جس کے بعد پولیس اہلکار کو چھینا گیا پسٹل برآمد کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ واقعہ کی تصدیق آزاد ذرائع سے ہونا ابھی باقی ہے۔


