کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ،گھریلوصارفین پریشان
شیئر کریں
شہر قائدمیں بجلی کے بعد گیس کی لوڈشیڈنگ نے بھی گھریلو صارفین کا جینا دوبھر کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں گیس بحران پر عوام سراپا احتجاج ہی، مشتعل شہریوں نے سوئی سدرن کمپنی کی گاڑی کو گھیر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ صبح سے علاقے میں گیس نہیں ہے کھانا کیسے پکائیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتعل شہریوں کی سوئی سدرن کمپنی کی گاڑی کو آگ لگانے کی کوشش بھی کی۔دوسری جانبصنعتی علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث صنعتی سرگرمیاں متاثر ہونے سے تاجر برادری کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔ گیس کی کمی سے برآمدی یونٹس کی پیدا وار متاثر ہورہی ہیں، برآمدی آرڈر کینسل ہونے کا خدشہ ہے۔تاجر رہنماوں کا کہنا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ سائٹ، کورنگی، نیوکراچی، ایف بی ایریا، سائٹ ،نوری آباد ،لانڈھی میں جاری ہے۔صدر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری صنعتی علاقوں میں گیس کی کمی کے خلاف مسلسل سراپا احتجاج ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔شیخ عمر ریحان کا کہنا تھا کہ گیس کی عدم فراہمی میں کیسے صنعتی سرگرمیاں جاری رکھتے ہیں؟تاجروں کی مشکلات و پریشانی دیکھتے ہوئے وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ پر شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک اور ایس ایس جی سی کا کراچی کی عوام سے سلوک دشمنوں والا ہے، ہر طبقے کے افراد اس سے متاثر ہورہے ہیں۔امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ سردیاں شروع ہونے سے قبل گیس کی لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاہے، وفاق نے کے الیکٹرک کو اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی چھوٹ دے رکھی ہے۔