ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے سرگرم تحقیقات دیگر ممالک تک بڑھانے کا فیصلہ
شیئر کریں
ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات ابھی ریکارڈ اور اکائونٹس اکھٹے کرنے کے مرحلے میں ہے،امریکا، برطانیا سمیت جہاں سے بھی پاکستان تحریک انصاف کو فنڈز آئے وہاں بھی تحقیقات کی جائیں گی ‘ ذرائع
وفاقی تحقیقاتی ادارہ مختلف ممالک کی کمپنیوں وشخصیات سے معلومات جمع کرے گا،ایف بی آئی،نیشنل کرائم ایجنسی ودیگراداروں سے مددلی جائے گی ،تمام معلومات کویکجاکرکے رپورٹ مرتب کی جائے گی
لاہور( نیوز:ایجنسیاں) تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ کے کیس میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کا دائرہ کار بیرون ممالک تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے اب امریکا اور برطانیا سمیت جہاں سے بھی تحریک انصاف کو فنڈز آئے ہیں وہاںتحقیقات ہوں گی، اس حوالے سے ایف آئی اے کی جانب سے بیرون ممالک کی تحقیقاتی ایجنسیوں سے معاونت لی جائے گی۔ایف آئی اے ان ممالک کی کمپنیوں و شخصیات کی معلومات جمع کرے گا اور اس کے لئے ایف بی آئی، نیشنل کرائم ایجنسی اور دیگراداروں سے مدد لی جائے گی۔ایف آئی اے کے مطابق ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات ابھی ریکارڈ اور اکائونٹس اکھٹے کرنے کے مرحلے میں ہے، دوسر ے مرحلے میں حاصل معلومات کو یکجا کیا جائے گا۔