میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

سینیٹ میں اپوزیشن کا احتجاج،شہبازگل پرمبینہ تشددپراظہاربرہمی
ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم اور عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہو رہی ہیں،پاکستان میں قیمتیں بڑھ رہی ہیں ،سینیٹر مشتاق احمد بجلی کا بل ایوان میں لے آئے
تحریک انصاف فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،غداری کے سرٹیفکیٹ مت بانٹیں،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو واپس لیا جائے،وسیم شہزاد،فیصل جاوید
ملکی حالات کی اصل ذمہ دارتحریک انصاف ہے ،ڈالر کی کمی کے اثرات سامنے لائیں گے ،ہم ڈیلیور کرنے پر یقین رکھتے ہیں ،اعظم نذیرتاررڑ،مولاناعطاالرحمن
اسلام آباد (بیورورپورٹ)سینٹ میں اپوزیشن نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ اور تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر مبینہ تشدد پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان اس وقت ملک کا سب سے بڑا لیڈر ہے ،تحریک انصاف فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،غداری کے سرٹیفکیٹ مت بانٹیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو واپس لیا جائے،اس حکومت کو گرایا جائے ڈالر آٹو میٹک گر جائے گاجبکہ وفاقی وزیر قانون اور قائد ایوان اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہم ملک کو ڈیفالٹ سے نکال کر لئے ہیں ،ملکی حالات کی اصل ذمہ دارتحریک انصاف ہے ،ڈالر کی کمی کے اثرات سامنے لائیں گے ،ہم ڈیلیور کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور عوام سے کچھ نہیں چھپائیں گے ۔ جمعہ کو سینٹ اجلا س کے دور ان اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف ڈاکٹر وسیم شہزاد نے کہاکہ شہباز گل پر تشدد بند کیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اس وقت ملک کا سب سے لیڈر ہے۔ انہوںنے کہاکہ آپ جاہتے ہیں الیکشن کمیشن آپ کا آلہ کار بنے؟ ،آپ فوج اور تحریک انصاف کے درمیان تفریق پیدا کرنا چاہتے ہیں؟ ،تحریک انصاف فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، غداری کے سرٹیفکیٹ مت بانٹیں۔ انہوںنے کہاکہ عوام پر رات کے اندھیرے میں پیٹرول بم گرا دئیے جاتے ہیں ،یہ حکومت فاشسٹ ہے،جو ان کے خلاف بولتا ہے ان کی آواز دبا دی جاتی ہے ،جو چینل بولتا ہے اسکو بند کر دیا جاتا ہے شہباز گل کے ساتھ جو سلوک کیا جا رہا ہے سب کے سامنے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ گاڑیوں کے شیشے توڑے جاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے ،اس کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کو آنے عزائم کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میمو گیٹ کے کردار یہاں نظر آئے تھے ،ان صفوں پر ڈان لیکس والے بیٹھے ہیں ،نعرے لگاتے تھے،پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔ شبلی فراز نے کہاکہ انوشہ رحمان نے پیکا ایکٹ سے متعلق بل پیش کیا تھا ،اس کی رپورٹ پر چھ ماہ بعد رپورٹ ہاؤس میں پیش کی جائیگی ،اس سے متعلق رپورٹ پیش نہیں کی گئی،چار سال ہو گئے۔چیئرمین سینیٹ کی جانب سے پیکا لاز کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ اجلا س کے دور ان سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہاکہ عمران خان نے کے پی میں کرپشن کی ہے اس سے متعلق تحریک التواء لانا چاہتا ہوں،عمران خان کی کرپشن عوام کے سامنے لانا چاہتا ہوں ۔انہوںنے کہاکہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت سے درخواست کرنا ہو کہ عوام پر بوجھ نہ ڈالیں ،پیپلز پارٹی نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ نہیں ڈالا اور فیصلہ واپس لینے کی درخواست کرتا ہوں۔سینیٹر محسن عزیز نے کہاکہ دل رو رہا ہے کہ آزادی کی کیا مبارکباد ہے ہم نے 75 سالوں میں کیا پایا،75 سالوں میں پاکستان کے دو حصے ہو گئے اس پر کوئی بات نہیں کرتا۔ انہوںنے کہاکہ آج ایک بچہ پیدا ہوتا ہے تو اس پر چار گنا قرض کیوں ہے؟۔ سینیٹر محسن عزیز نے کہاکہ چٹاگانگ کی باتیں کرتے ہیں لیکن کراچی پانی میں ڈوبنے کی باتیں کوئی نہیں کرتا،آپ انجوائے کریں آزادی ضرور منائیں جشن منائیں مگر ڈانس مت کریں۔ انہوںنے کہاکہ آزادی کے موقع پر آپ کا مذہب ڈانس کی اجازت دیتا ہوگا ہمارا نہیں ۔سینیٹر فیصلجاوید خان نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو واپس لیا جائے۔انہوںنے کہاہک قیمتوں میں اضافہ رات بارہ بجے سے واپس ہونا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ ایک ایک کر کے اب یہ قیمتوں کو مسترد کر رہے ہیں یہ سب مسترد کریں گے۔انہوںنے کہاکہ جب سے عمران خان کی حکومت گئی ہے زراعت کا شعبہ نیچے آگیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے بھاری رقوم آ رہی تھیں۔ انہوںنے کہاکہ آج مہنگائی کی لہر ہے ہر چیز مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے،،ان سب چیزوں کا ایک ہی حل ہے کہ عوام میں جایا جائے،اس حکومت کو گرایا جائے ڈالر آٹو میٹک گر جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں