میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی ، کم عمر مبینہ ڈکیت علاقہ مکینوں کے تشدد سے ہلاک

کراچی ، کم عمر مبینہ ڈکیت علاقہ مکینوں کے تشدد سے ہلاک

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۸ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی کے علاقے بہادرآباد میں کم عمر مبینہ ڈکیت علاقہ مکینوں کے تشدد سے ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق بہادرآباد کے کوکن گرائونڈ کے قریب دو نوجوان ڈکیتوں نے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر گلی میں موجود گارڈ نے ایک ڈاکو کو پکڑلیا اور دوسرا موقع سے فرار ہوگیا۔ہتھے لگنے والے17 سالہ مبینہ ڈاکو ریحان پر بنگلے کے مالک اور علاقہ مکینوں نے تشدد کیا جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔مرنے سے قبل علاقہ مکینوں کی جانب سے ریکارڈ کئے گئے بیان میں مبینہ ڈکیت نے اپنے ساتھیوں کے نام بھی بتائے ۔ دوسری جانب متوفی ریحان کے والد نے بتایا کہ وہ قصائی کا کام کرتا تھا، گزشتہ روز اپنے کزن کے پاس پیسے لینے گیا اور واپس نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ فون پر تھانے آنے کا کہا گیا لیکن میڈیا کے ذریعے بیٹے کی ہلاکت کا علم ہوا۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ۔وزیراعلی سندھ نے ہدایت کی کہ قانون و انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔انہوں نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف پولیس فوری کارروائی کرے ، کسی کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں